Contact Numbers: 9818050974(Dr. Raza Haider), 9911091757 (Dr. Idris Ahmad), 9891535035 (Abdul Taufique) -- ghalibinstitute@gmail.com
Ghalib Awards 2013
غالب انسٹی ٹیوٹ کے ایوارڈ کا اعلان
غالب انسٹی ٹیوٹ کے ایوارڈکمیٹی کی ایک اہم میٹنگ ۲۶نومبرکو ایوانِ غالب میں پروفیسر صدیق لرحمن قدوائی، سکریٹری غالب انسٹی ٹیوٹ کی صدارت میں ہوئی، پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی کے علاوہ پروفیسر اسلم پرویز، پروفیسر شریف حسین قاسمی، جناب شاہد ماہلی اور غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رضاحیدرمیٹنگ میں موجود تھے۔ اس اہم موقع پر تمام ممبران نے غالب انسٹی ٹیوٹ کے پُروقارغالب انعامات ۲۰۱۳ کے۵اہم انعامات پر فیصلہ کیا۔ اردو کے ممتاز ناقد ودانشور پروفیسر ابوالکلام قاسمی کو اُن کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں فخرالدین علی احمد غالب انعام برائے اردو تحقیق و تنقید سے سرفراز کیا جائے گا۔ فارسی کے نامور اسکالر اوردلّی یونیورسٹی شعبہ فارسی کے صدر پروفیسر چندرشیکھر کو فخرالدین علی احمد غالب انعام برائے فارسی تحقیق و تنقید کے لئے منتخب کیا گیا۔ معروف افسانہ نگار سلام بن رزّاق کا نام غالب ایوارڈ برائے اردو نثر کے لئے طے کیا گیا۔ عہدِ حاضرکے نامور شاعر مصحف اقبال توصیفی کا نام غالب انعام برائے اردو شاعری کے لئے تجویز کیا گیا اور ہم سب غالب انعام برائے اردو ڈرامہ کے لئے مشہور ڈرامہ نگار اقبال نیازی کے نام پر اتفاق ہوا۔ یہ تمام ایوارڈ بین الاقوامی غالب تقریبات کے افتتاحی اجلاس میں ۲۷دسمبرکو مرکزی وزیر کپل سبّل کے دستِ مبارک سے سرٹیفیکٹ،مومنٹو اور ۷۵ہزار روپیہ نقدکے ساتھ عطا کئے جائیں گے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ پچھلے ۴۰ برسوں سے ۲۰۰ سے زائد انعامات اردو وفارسی، ادب، صحافت، ثقافت ، سائنس، اور مختلف میدان میں کام کرنے والے اہم دانشوروں کو اُن کی گرانقدر خدمات کے لئے نواز چکا ہے۔ غالب ایوارڈ کی ایک اہم خاصیت یہ بھی ہے کہ اردو اور فارسی کے اساتذہ، ادبا، شعرا اور نامور ہستیوں کے مشوروں کو مدِّ نظر رکھ کر ایوارڈ کمیٹی انعامات کافیصلہ کرتی ہے۔