Contact Numbers: 9818050974(Dr. Raza Haider), 9911091757 (Dr. Idris Ahmad), 9891535035 (Abdul Taufique) -- ghalibinstitute@gmail.com

Library


فخرالدین علی احمد ریسرچ لائبریری
غالب انسٹی ٹیوٹ کے اغراض و مقاصد میں ایک اہم مقصد ریسرچ لائبریری کا قیام بھی شامل ہے۔اسی مقصد کے تحت انسٹی ٹیوٹ کی عمارت میں فخرالدین علی احمد ریسرچ لائبریری بنائی گئی ہے۔ یہ لائبریری خاص طور پر غالب اور ان کے عہد سے متعلق مطبوعات و مخطوطات اور عام طور پر اردو زبان و ادب سے متعلق علمی ،ادبی اور تحقیقی کتابوں کے لیے مختص ہے۔ اس میں اب تک ۱۹۴۰۳ کتابیں جمع ہو چکی ہیں، جن میں بہت سی نا یاب کتابیں اور نادرقلمی نسخے بھی شامل ہیں۔اس مرتبہ غالبیات سے متعلق کئی اہم کتابیں لائبریری کوموصول ہوئیں جن میں پاکستانی کتابیں قابلِ ذکر ہیں۔غالب اور عہدِغالب سے متعلق کئی اہم کتابیں بھی سالِ رواں میں لائبریری کو بطور عطیہ پیش کی گئیں۔ فارسی کتب کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔اس سال مختلف اداروں سے ۲۹ کتب خریدی گئیں۔اس دفعہ بطور تحفہ بھی لائبریری میں اچھی خاصی تعداد میں کتب موصول ہوئیں۔
سالِ رواں میں ہندوستان اور پاکستان کے معتبررسائل کی آمدکاسلسلہ بھی مزید اضافے کے ساتھ جاری ہے۔قائدِ اعظم لائبریری پاکستان سے چھپنے والا مشہورمجلہ’’مخزن‘‘،لائبریری کوپابندی سے موصول ہورہاہے۔اس کے علاوہ پاکستان کاایک اور مشہور رسالہ قومی زبان اور رسالہ ’’تخلیق‘‘ کی بھی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔ لندن کامشہور رسالہ ماہنامہ ’’صدا‘‘ بھی ہر مہینے غالب انسٹی ٹیوٹ کو موصول ہورہاہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کی اس لائبریری میں ہندستان کے تقریباً سبھی رسالے او رمجلے موصول ہورہے ہیں۔لائبریری میں کمپیوٹرائزڈ کٹیلاگ سازی کا کام تیزی سے جاری ہے۔